جعلی رسید کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ملتوی

اسلام آباد (پاکستان امیج) جعلی رسید کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ملتوی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج جعلی رسید کے کیس میں ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا کی رخصت کے باعث درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا ۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جب کہ بانی پی ٹی آئی کے دیگر مقدمات کی ضمانتوں پر بحث ہونا تھی ۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے ان کے وکلا نے ڈیوٹی جج کے پاس حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کر دی، وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی پر بے شمار مقدمات درج ہیں،ان میں ضمانتیں کروانی ہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ 17 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *