اسلام آباد(پاکستان امیج)احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور توشہ خانہ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو 24اکتوبر کو طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس کیس اور توشہ خانہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،سابق صدر آصف زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں طلب کر لیاگیا جبکہ توشہ خانہ کیس میں آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کیا گیا ہے ، احتساب عدالت نے کہا کہ آصف زرداری اور یوسف گیلانی 24اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں ۔
Pakistan Image