جشن آزادی کا تحفہ! پاکستان میں سونا سستا ہوگیا، آج فی تولہ قیمت کتنی؟

کراچی (پاکستان امیج)پاکستان میں منگل کے روز سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی جو عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں کمی کے رجحان کے مطابق ہے۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 58 ہزار 300 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 7 ہزار 184 روپے پر آ گئی۔

22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 393 روپے کمی ہوئی جس کے بعد یہ 2 لاکھ 81 ہزار 595 روپے ہو گئی۔

عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کم ہو کر 3 ہزار 356 ڈالر پر آ گئی۔ دوسری جانب مقامی اور عالمی منڈیوں میں چاندی کے نرخ بدستور مستحکم رہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *