اسلام آباد(پاکستان امیج)تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان کاکہنا ہے کہ سائفر کیس میں عدالتی حکم کے باوجود ٹرائل جاری ہے،جس کیس میں سزائے موت ہو سکتی ہے اس میں مرضی کا وکیل نہیں کرنے دیا جا رہا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ توشہ خانہ کیس میں ہمیں حق دفاع دیا گیا نہ ہی بنیادی حقوق، سائفر کیس میں اس طرح کے اقدامات قانون کی خلاف ورزی ہیں،ان کاکہناتھا کہ الیکشن مہم میں ہمارے حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image