جسٹس یحییٰ آفریدی کا بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ میں پہلا دن،سوا گھنٹے میں 30مقدمات کی سماعت کی

اسلام آباد(پاکستان امیج)جسٹس یحییٰ آفریدی نے بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ میں پہلے دن سوا گھنٹے میں 30مقدمات کی سماعت کی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی نے بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ میں پہلے دن ساڑھے9 سے پونے 11بجے تک 30مقدمات کی سماعت کی،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ایک گھنٹہ 15منٹ میں 24مقدمات کی سماعت مکمل کی،30میں سے 6مقدمات مختلف وجوہات پر ساڑھے 11بجے تک ملتوی کر دیئے گئے،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال بنچ نمبر ایک میں سماعت کررہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *