کراچی (پاکستان امیج) جسٹس (ر) شوکت صدیقی اپنے خلاف الزامات پر کھل کر بول پڑے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرے الزامات کے حوالے سے تحقیقات ضرور ہونی چاہئیں ، میں جھوٹا ثابت ہوں تو ڈی چوک پر پھانسی دے دیں، جنرل فیض حمید نواز شریف اور مریم نواز کے کیسز کے حوالے سے پوچھ رہے تھے،میں نے انہیں کہا کہ اس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ سزا تو ہونی ہے صرف کوانٹم پر بات ہوگی، میں نے کہا کہ کسی کی دنیا بنانے اور بگاڑنے کیلئے اپنی عاقبت خراب نہیں کروں گا،اس پر جنرل فیض حمید نے کہا کہ ہماری 2 سال کی محنت ضائع ہوجائے گی، میں نے جب میرٹ پر فیصلہ کرنے کا کہا تو ملاقات ناخوشگوار نوٹ پر ختم ہوئی،جنرل فیض حمید نے مانا کہ ہم نے آپ کو بنچوں سے ہٹوایا ہے،جنرل فیض حمید ایسا تاثر دے رہے تھے جیسے پورا ملک ان کے کندھوں پر کھڑا ہے، میرے الزامات سچ ثابت ہوں تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی بھی ہونی چاہئے.
جسٹس(ر) شوکت عزیز صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ میرے وکیل حامد خان نے جس طرح میرا کیس لڑا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میرے لیے سب سے اہم میری بریت تھی مراعات وغیرہ ثانوی چیزیں ہیں، عدالت عظمیٰ نے قرار دیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کی مجھے ہٹانے کی کارروائی بدنیتی پر مبنی تھی،میرے خلاف کارروائی کو غیرقانونی اور غیرآئینی قرار دیا گیا، میں نے اس وقت کی عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مشترکہ مقاصد پر آواز بلند کی ،میرے الزامات کے حوالے سے تحقیقات ضرور ہونی چاہئیں ۔
Pakistan Image