جسم کو ہائیڈریٹ کرنے کیلئے پانی سے زیادہ موثر مشروبات

لاہور(پاکستان امیج)جسم کو ہائیڈریٹ کرنے کے لیے پانی بہترین انتخاب ہے مگر کچھ مشروبات ایسے ہیں جو پانی سے بھی زیادہ مؤثر طریقے سے ہائیڈریٹ کرتے ہیں — خاص طور پر الیکٹرولائٹس، کاربوہائیڈریٹس اور سوڈیئم کی موجودگی کی وجہ سے۔

ان میں سے ایک دودھ ہے جو الیکٹرولائٹس، پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، اور سوڈیئم کی وجہ سے پانی سے زیادہ دیر جسم میں رہتا ہے اور پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔

اس کے علاوہ او آر ایس جسمانی نمکیات (سوڈیئم، پوٹاشیئم، کلورائیڈ) کی بہترین مقدار فراہم کرتا ہے اور طبی سطح پر پانی سے بہتر ہے۔

یسرے نمبر پر ناریل کا پانی۔ یہ بھی قدرتی الیکٹرولائٹس، خاص طور پر پوٹاشیئم
الیکٹرولائٹ وافر مقدار میں فراہم کرتا ہے۔ علاوہ ازیں خربوزے یا تربوز کا جوس، جری بوٹی کم کیفین والی چائے بھی جسم کو پانی سے زیادہ ہائیڈریٹ رکھتی ہے، خاص طور پر گرم موسم میں

تاہم پانی کی کمی سے بچنے کیلئے جن مشروبات سے پرہیز ضروری ہے وہ درج ذیل ہیں:

• کیفین سے بھرپور مشروبات (زیادہ کافی یا انرجی ڈرنکس)۔ یہ پانی کی کمی کر سکتے ہیں۔

• الکوحل۔ یہ ڈی ہائیڈریشن کا سبب بنتی ہے۔

• بہت زیادہ میٹھے سافٹ ڈرنکس۔ یہ وقتی پیاس بجھاتے ہیں مگر طویل مدتی ہائیڈریشن نہیں دیتے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

کیا کھانے کے بعد غنودگی اور سستی محسوس ہوتی ہے؟ وجہ اور علاج جانیے

لندن (پاکستان امیج)بھاری یا چکنائی سے بھرپور کھانے کے بعد سستی، نیند یا غنودگی محسوس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email