“جسم کا یہ حصہ دکھانے کی بجائے اداکاری کریں” کرینہ کپور برس پڑیں

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی اہلیہ اور معروف اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ لوگ اداکاری سے متاثرہوتے ہیں شرٹ اتار کردکھانے سے نہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سپر سٹار کرینہ کپور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اصل چیز ٹیلنٹ اور کام ہوتا ہے۔ اکثر اداکارفلموں میں شرٹ اتار کر دکھاتے ہیں۔ لوگ ان چیزوں سے نہیں اداکاری سے متاثر ہوتے ہیں۔کرینہ کپور کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے سین کروانے والے اداکاروں کو دیکھ کر دل چاہتا ہے کہ ان سے کہوں کہ پہلے شرٹ تو پہنو ایسے تو تمہاری طرف دیکھا بھی نہیں جا رہا۔
اداکارہ نے فلم اینمل میں اپنے کزن رنبیر کپور اور اداکار بوبی دیول کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بوبی دیول نے طویل عرصے کی جدوجہد کے بعد اپنے اچھے کام سے خود کو سپر اسٹار کا درجہ دلوایا۔ سٹار بننے کے لیے اچھا ایکٹر ہونا ضروری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *