’’جسمانی تعلقات قائم کرنے سے انکار کیا تو مجھے ۔۔۔‘‘ معروف اداکارہ ایشیا گپتا نے حیران کن انکشاف کر دیا

ممبئی(پاکستان امیج)بالی ووڈ اداکارہ ایشیا گپتا حال ہی میں بوبی دیول کی مشہور سیریز ’آشرم‘ میں جلوہ گر ہو کر ایک مرتبہ پھر سکرین پر دھوم مچائی اور آج کل وہ دیگر پراجیکٹس پر کام میں مصروف ہے تاہم اس دوران انہوں نے ماضی میں پیش آئے ایک نہایت حیران کن اور افسوسناک واقعہ سے پردہ اٹھایا ہے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ایشا گپتا نے انکشاف کیا کہ ایک فلم کے معاون پروڈیوسر نے جنسی تعلق بنانے کی پیش کش کی، ان دنوں میں ان کے ساتھ ایک فلم میں کام کر رہی تھی، اس فلم کا آدھے سے زیادہ کام ختم ہوچکا تھا لیکن میں نے جنسی تعلق بنانے سے انکار کردیا تو مجھے فلم سے نکال دیا۔انہوں نے ایک اور واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک فلم میں کام کر رہی تھی اور فلم کا آؤٹ ڈور شوٹ چل رہا تھا اور فلم سے جڑے دو لوگ آؤٹ ڈور شوٹ کے بہانے میرے ساتھ کچھ غلط کرنے والے تھے اور انہوں نے پوری منصوبہ بندی کرلی تھی۔

ان کا کہنا تھاکہ ان دونوں نے مجھے اپنے منصوبے میں پھنسانے کی پوری کوشش کی لیکن میں نے سمجھداری سے کام لیتے ہوئے اپنی خاتون میک اپ آرٹس کو ساتھ کمرے میں سلادیا تھا جس کے باعث میں بچ گئی۔خیال رہے کہ ایشا گپتا کئی بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، انہوں نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2012 میں عمران ہاشمی کی فلم ’جنت 2‘ سے کیا تھا۔وہ ’رستم‘، ’بادشاہو‘ سمیت متعدد فلموں اور ویب سیریز میں بھی کام کرچکی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *