جزوی لاک ڈاؤن میں تبدیلی، آج اور کل مارکیٹیں کھولنے کی اجازت

لاہور(پاکستان امیج) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت مخلتف شہروں کے جزوی لاک ڈاون میں تبدیلی کردی۔

حکومت پنجاب نے 8 اضلاع میں مارکیٹس کو آج اور کل کھولنےکی اجازت دیدی ہے، محکمہ پرائمری ہیلتھ کئیرپنجاب نے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شاپنگ مالز سمیت مارکیٹس ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گی، فیصلے کا اطلاق لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور میں ہو گا۔

جاری نوٹیفکیشن کےمطابق فیصلے کا اطلاق گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، سیالکوٹ پر بھی ہو گا، آج اور کل شاپنگ مال اور مارکیٹس معمول کے مطابق کھلیں گی، ریسٹورنٹ، سینما، جم بھی آج کھلے رہیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *