جرمن قونصل جنرل کراچی نے غیر معینہ مدت کیلئےویزے کا اجرا بند کردیا

کراچی (پاکستان امیج)کراچی میں جرمنی قونصل خانے نے غیر معینہ مدت کے لئے ویزے کا اجرا بند کردیا۔ جرمن قونصل خانہ کراچی کے مطابق بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر غیر یورپی یونین ممالک کے شہریوں کے لیے اپنی تمام قونصلر خدمات تاحکم ثانی معطل کر دی ہیں، آئندہ احکامات تک ویزا سروس معطل رہے گی تاہم یورپین سیٹزن کیلئے سروس بحال رہے گی۔ اس حوالے سے قونصل خانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق غیر یورپی شہریوں کے تمام تصدیق شدہ ویزا اپائنٹمنٹس بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں جو دوبارہ سے شیڈول نہیں کیے جائینگے۔ یہ بھی پڑھیں : خبردار ،سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ افراد بائیو میٹرک تصدیق 31 جولائی تک کروا لیں، ورنہ ؟

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *