جرمن حکومت ویانا کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے: اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاکستان امیج) پاکستان نے فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جرمنی واقعے پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ روز انتہا پسندوں کے گروہ کی جانب سے فرینکفرٹ میں پاکستان قونصل خانے کے احاطے میں توڑ پھوڑ کیا گیا،واقعے میں عملے کی زندگیوں کو خطرہ میں ڈالنے پر پاکستان نے جرمن حکومت سے شدید احتجاج کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ جرمن حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ویانا کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ جرمنی میں پاکستان کے سفارتی مشنز اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنائے۔اسحاق ڈار کاکہنا ہے کہ جرمن حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری اور قانونی کارروائی کیلئے فوری اقدامات کریں اور سکیورٹی میں کوتاہی کے ذمہ داروں کا محاسبہ کریں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *