جدہ سے سیالکوٹ آنیوالی قومی ایئر لائن میں دوران پرواز آگ بھڑک اٹھی

سیالکوٹ(پاکستان امیج)جدہ سے سیالکوٹ آنیوالی قومی ایئر لائن میں دوران پرواز شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جدہ سے سیالکوٹ آنیوالی قومی ایئرلائن (پی آئی اے)کی پرواز پی کے 786میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، عینی شاہدین کا کہناتھا کہ دوران پرواز جہاز کے واش روم سے دھواں نکلنا شروع ہوا۔جس پر مسافروں اور عملے میں ہلچل مچ گئی اور لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد کرنا شروع کردیا،ڈیڑھ گھنٹے بعد پرواز کی دوبارہ جدہ ایئر پورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی گئی ، تمام مسافروں کو بحفاظت جدہ ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *