ججزبھی نااہل ہیں اور عدالتیں بھی مردہ ہوگئی ہیں: جسٹس محسن اختر کے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کیخلاف وکیلوں کی ہڑتال پر ریمارکس

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی انسانی حقوق کیلئے سرگرم وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کے خلاف وکیلوں کی ہڑتال پر برس پڑے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ وکلا کی ہڑتال ہے ، اسی لیے وکیل پیش نہیں ہوئے، وکلا کی ہڑتال کِس وجہ سے ہے؟

جسٹس محسن کے سوال پر بیرسٹرخوش بخت نے بتایا کہ ایمان مزاری اورہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کےخلاف ہڑتال ہے۔

جسٹس محسن نے ریمارکس دیئے کہ وہ جن کوخود گرفتارکرایا ہے؟خود جیل بھجواتے ہیں، پھر ہڑتال کردیتے ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید کہا کہ کتنی اچھی ہماری بارہے،میڈل ملنا چاہیے، ججزبھی نااہل ہیں اور عدالتیں بھی مردہ ہوگئی ہیں، بار تو دونوں وکلا کو خود جیل چھوڑ کر آئی ہے،بغیرقانون کے جج نے کمال کا فیصلہ دے دیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *