جب صوبائی اسمبلیاں اورپارلیمنٹ چاہیں گی تو دو تہائی اکثریت سے صوبے بن جائیں گے: اعظم نذیر

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ صوبائی اسمبلیاں اورپارلیمنٹ چاہیں گی تو دو تہائی اکثریت سےنئے صوبے بھی بن جائیں گے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سب سے بڑا مسئلہ انتخابات کرانا تھا، آزادکشمیر میں انتخابات پرامن اورشفاف ہوئے۔

صوبوں سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جب صوبائی اسمبلیاں اورپارلیمنٹ چاہیں گی دو تہائی اکثریت سےنئے صوبے بھی بن جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم کئی مرتبہ اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کا انتخاب کرنے کا حق نواز شریف کو تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *