جب تک نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوں گی انتخابات ممکن نہیں، پرویز خٹک کابیان

اسلام آباد(پاکستان امیج)سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جب تک نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوں گی انتخابات ممکن نہیں ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط پر رد عمل دیتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق مردم شماری کا نوٹیفکیشن ہونے کے بعد نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوں گی انتخابات ممکن نہیں۔ صدر کا انتخابات کی تاریخ دینا مزید آئینی بحران پیدا کرنے کے مترادف ہے۔

سربراہ پی ٹی آئی پی کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے مطابق کروائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *