جب تک اچھا جیون ساتھی نہیں ملے گا، تب تک شادیاں کرتی رہوں گی : راکھی ساونت

ممبئی ( پاکستان امیج) بالی ووڈ کی” بولڈ” اداکارہ راکھی ساونت نے ایک مرتبہ پھر اپنی شادی کو لے کر کھل کر گفتگو کی ہے ۔ بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں راکھی نے کہا کہ”میں آج اعلان کررہی ہوں کہ جب تک مجھے ایک اچھا جیون ساتھی نہیں ملے گا، میں تب تک شادیاں کرتی رہوں گی کیونکہ یہ میری زندگی ہے اور زندگی صرف ایک ہی بار ملتی ہے، مرنے کے بعد دوسری زندگی نہیں مل سکتی لیکن ایک شادی کے ٹوٹنے کے بعد دوسری شادی ضرور کی جاسکتی ہے۔ہالی ووڈ میں فنکار دس، دس شادیاں کرتے ہیں، وہاں کی اداکارائیں کئی بوائے فرینڈز رکھتی ہیں، ایک سے زیادہ تعلقات میں رہتی ہیں لیکن کوئی اُن پر بات نہیں کرتا۔اگر بھارت میں کوئی ایک سے زیادہ شادی کرلے یا ایک سے زیادہ بوائے فرینڈ بنالے تو بہت باتیں کی جاتی ہیں “۔

“ایکسپریس نیوز ” کے مطابق انٹرویو میں بھارتی اداکارہ نے عدالت سے جلد اپنی اور عادل درانی کی طلاق کی ڈگری جاری کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ “میں عدالت سے درخواست کرتی ہوں کہ عادل درانی سے جلد میرے پیسے واپس دلوا کر میری طلاق کی ڈگری جاری کردیں تاکہ میں مستقبل میں ایک اچھے لڑکے سے شادی کرکے اپنی زندگی گُزار سکوں”۔

واضح رہے کہ عادل اور راکھی کے درمیان علیٰٰحدگی تو ہوگئی ہےلیکن عدالت میں طلاق کا کیس ابھی جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *