جان سینا کے کیریئر کی آخری فائٹ کب ہوگی؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا

نیویارک(پاکستان امیج)ڈبلیو ڈبلیو ای کے 17 بار کے چیمپئن جان سینا کے کیریئر کی آخری فائٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

جان سینا 13 دسمبر 2025 کو ہفتہ کی رات ہونے والے مین ایونٹ میں آخری بار رنگ میں اتریں گے۔ یہ اعلان ڈبلیو ڈبلیو ای اور این بی سی کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم پی کاک کے درمیان ہونے والے نئے معاہدے کے بعد کیا گیا ہے۔

اگلے دو اسپیشل ایونٹ یکم نومبر اور 13 دسمبر کو ہوں گے جن میں دسمبر کا ایونٹ جان سینا کے الوداعی میچ کے طور پر یادگار ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جان سینا نے اعلان کیا تھا کہ 2025 ان کے ریسلنگ کیریئر کا آخری سال ہوگا۔ وہ حال ہی میں کوڈی رہوڈز سے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ میچ ہار گئے تھے۔

جان سینا کا دو دہائیوں پر محیط شاندار کریئر اس دسمبر میں اختتام پذیر ہو گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *