جاتی امرا ءایک بار پھر ملکی سیاست کا مرکز بن گیا،نواز شریف سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں، کیا باتیں ہوئیں؟ جانیے

لاہور(پاکستان امیج) جاتی امرا ءایک بار پھر ملکی سیاست کا مرکز بن گیا، 4سال بعد وطن واپس پہنچنے والے سابق وزیراعظم نواز شریف سے لیگی رہنماؤں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

قائد مسلم لیگ ن نوازشریف سے سابق وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے ملاقات کی، جس میں چیف آرگنائزر مریم نواز اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے، ملاقات میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال اور مینار پاکستان جلسے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ابھی ملاقات جاری تھی کہ سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی اس میں شریک ہوگئے۔

ملاقات میں نوازشریف کے کیس سمیت عدالتی اموراور 24 تاریخ کو عدالتی کارروائی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، اعظم نذیر تارڑ نے عدالتی کارروائی بارے پارٹی قائد اور رہنماؤں کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے وکلاء تحریک چلائی، ہمیشہ قانون کا احترام کیا، ان سمیت مریم نواز، شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے بے بنیاد کیسز کا سامنا کیا، پارٹی کے تمام لوگ جھوٹے مقدمات میں سرخرو ہوئے، وہ عوام کیلئے آئے ہیں، دعا ہے عام آدمی خوشحال ہو۔

لیگی قائد نے مینار پاکستان جلسے پر اطمینان کا اظہار کیا اور پارٹی ترانے پر شاباش دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *