“ثنا یوسف کی اپنے خاندان میں ہی ایک لڑکے ساتھ بات طے کردی گئی تھی اور ۔ ۔ ۔”نیا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) نوعمر ٹک ٹاکر کو اسلام آباد میں اسی کے گھر میں قتل کردیاگیا جس کے بعد اب ملزم گرفتار ہوچکا اور کیس عدالت میں ہے لیکن روز نئے نئے دعوے و انکشافات سامنےآرہے ہیں۔
ایک یوٹیوب چینل سلیب لائیٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ثنا کے خاندان میں ایک لڑکے کے ساتھ بات طے کردی گئی تھی۔
مزید یہ بھی کہا کہ وہ لڑکا(شاید ملزم) بار بار ثنا یوسف سے رابطہ کرتا تھا لیکن بار بار دھتکارے جانے پر یہ قدم اٹھایا، ثنا یوسف چترال سے تعلق رکھتی تھیں اور اس قبیلے میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بچپن میں ہی لوگوں کی شادیاں طے کردی جاتی ہیں۔
چینل نے بتایاکہ مقتولہ کی دوست نے ایک سٹوری میں لکھاکہ سچ کیا ہے، کبھی پتہ نہیں چلتا۔ اسی لڑکی نے اپنی ویڈیو میں کہاہے کہ ثنا کے ساتھ جو لمحات یادکرتی ہوں، دل کو بہت دکھ دیتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *