“ثنا یوسف کا “قاتل رینٹ پر فارچونر گاڑی لے کر فیصل آباد سے اسلام آباد آیا، خود کو لینڈ لارڈ کا بیٹا بتاتا اور گاڑی کا۔ ۔ ۔” تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پاکستان امیج) نوعمر ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل پولیس نے فیصل آباد سے گرفتار کیا ہے جسے اسلام آباد میں منتقل کیاگیا اور وہ بھی ایک ٹک ٹاکر بتایاجارہاہے ، اب اس بارے میں صحافی رضوان غلزئی نے بھی تفصیلات شیئر کی ہیں۔
ایکس (ٹوئٹر) پر صحافی نے لکھا کہ “ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا مبینہ قاتل رینٹ پر فارچونر گاڑی لے کر فیصل آباد سے اسلام آباد آیا، خود کو لینڈ لارڈ کا بیٹا بتاتا، گاڑی کا رینٹ بھی ادا نہیں کیا،وہ ثنا کی سالگرہ پر کیک اور تحائف لے کر جی 13 پہنچا تو ثنا نے ملنے سے انکار کر دیا، ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ نہ ملنے کا رنج تھا”۔
یادرہے کہ ثنا یوسف کی چترال میں تدفین کردی گئی ہے اور مقتولہ کے والد نے اپیل کی ہے کہ پولیس تحقیقات کرے اور انہیں انصاف فراہم کیاجائے، وہ امن پسند لوگ ہیں اور کسی سے دشمنی نہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *