ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی افواہوں پر ٹینس سٹار کے والد کا ردعمل بھی آگیا

حیدرآباد (پاکستان امیج) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے والد نے محمد شامی سے دوسری شادی کی افواہوں پر سخت ردعمل دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ثانیہ مرزا اور بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی مستقبل میں شادی کرنے کی افواہیں گردش کرنا شروع ہوئی تھیں۔

اب ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے ان افواہوں پر سخت ردعمل دیا ہے۔بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران مرزا نے واضح کیا کہ یہ سب بکواس ہے، ثانیہ مرزا کی تو کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں ہوئی۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ثانیہ مرزا جَلد ہی کرکٹر محمد شامی کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں۔یاد رہے کہ ثانیہ مرزا کے والد نے رواں سال کے آغاز میں اپنی بیٹی کی شعیب ملک سے طلاق کی تصدیق کی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *