لاہور(پاکستان امیج)پاکستانی آل راؤنڈر عرفات منہاس نے کہا پاکستان کے پاس بڑے اہداف حاصل کرنے کی صلاحیت موجود ہے،تین ملکی سیریز کا فائنل جیتنا میرے لیے ایک یادگار لمحہ ہے۔
عرفات منہاس نےکہا کہ تین ملکی سیریزکا فائنل جیتنا ان کے لیے یادگار لمحہ ہے اور ٹیم کی کامیابی پر خوشی ہے،انٹرنیشنل کرکٹ میں دباؤ فطری ہے،اصل اہمیت اس بات کی ہے کہ کھلاڑی دباؤ میں خود پر کتنا اعتماد رکھتا ہے۔
دوسری جانب وکٹ کیپربیٹرسعد بیگ کاکہنا تھا کہ گزشتہ دو سےتین میچزمیں اچھی شروعات کے باوجود وہ اپنی اننگزکو بڑی اننگز میں تبدیل نہیں کرسکے،تاہم فائنل میں انکی کوشش زیادہ سے زیادہ دیر کریز پر رہنےاوربڑی اننگزکھیلنے کی تھی،فخر زمان نے شانداربیٹنگ کی،جس سے ان کے لیےکھیلنا آسان ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر ہیڈکوچ مائیک ہیسن کا اطمینان کا اظہار کیا ہے، کہا کہ ہم بطور ٹیم مسلسل بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں،کھلاڑی ہر چیلنج کا بھرپور مقابلہ کر رہے ہیں،محنتی اور باصلاحیت سپورٹ اسٹاف خصوصی تعریف کا مستحق ہے۔
Pakistan Image