تیل اور گیس کے 40 نئے ذخائر دریافت، قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع

لاہور(پاکستان امیج)وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے دوران تیل اور گیس کے 40 ذخائر دریافت ہوئے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب کردیا، تحریری جواب کے مطابق موجودہ حکومت کے دوران تیل اور گیس کے 40 ذخائر دریافت ہوئے، جن میں سے 18 نئے ذخائر کو کارآمد بنایا گیا ہے۔

جواب کے مطابق نئے ذخائر سے دسمبر 2025 تک یومیہ 61 ملین کیوبک فٹ قدرتی گیس حاصل کی، نئے ذخائر سے یومیہ 1553 بیرل تیل بھی نکالا گیا ہے، 22 نئے ذخائر اس وقت پراسیسنگ کے مرحلے پر ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *