کراچی(پاکستان امیج)پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم نے اپنے ساتھی میزبان، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو اپنی ایک نئی ذمہ داری سونپ دی ہے جو کرکٹ سے ہٹ کر ان کی حجامت کی ہے۔
فخر عالم، سابق کرکٹر وسیم اکرم اور وقار یونس کے ساتھ نجی ٹی وی چینل پر شائقین کے انتہائی مقبول سپورٹس شو ’دی پویلین‘ کی میزبانی کرتے ہیں، نے سوشل میڈیا پر ایک نئی پوسٹ شیئر کی ہے جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ وہ اپنے شو کے دوبارہ آغاز کی تیاری کر رہے ہیں۔
اس پوسٹ میں فخر عالم چہرے پر شیونگ کریم لگائے ہوئے اور کاندھے پر تولیہ ڈالے، وسیم اکرم اور وقار یونس کے ساتھ بالکونی میں کھڑے نظر آ رہے ہیں۔
اپنے روائتی مزاحیہ انداز میں کیپشن دیتے ہوئے فخر عالم نے لکھا، ”بوائز! میرے شیو کرنے کا وقت قریب آ گیا ہے! وسیم اکرم! تھوری مدد کریں پلیز، وقار یونس! بلیڈ کہاں ہے؟ آؤ مل کر تیار ہو جائیں، تیرا نائی میرا نائی، وسیم بھائی وسیم بھائی“۔
View this post on Instagram
فخر عالم کی اس پوسٹ میں نہ صرف ان کی مزاحیہ طبیعت کی جھلک دکھائی دی بلکہ مداحوں نے بھی کمنٹس میں اندازہ لگایا کہ فخر عالم اپنے مشہور شو ’دی پویلین‘ کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپس آ سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ فخر عالم کا ’دی پویلین‘ شو شائقین میں بےحد پسند کیا جاتا ہے، اور ان کا یہ مزاحیہ انداز ہمیشہ مداحوں کو محظوظ کرتا ہے۔
Pakistan Image