اسلام آباد(پاکستان امیج)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور دیگر کو بری کردیا ۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادمیں تھانہ کوہسار میں دفعہ 144کی خلاف ورزی، توڑ پھوڑ کے درج مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، شیخ رشید، فیصل جاوید ،علی نواز اعوان، شاہ محمود قریشی، قاسم سوری، راجا خرم نواز کو بری کردیا،جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے درخواست بریت پر فیصلہ سنایا۔
Pakistan Image