اسلام آباد(پاکستان امیج)تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد میں تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں زرتاج گل کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی،انسداددہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی،زرتاج گل اپنے وکیل سردار مصروف کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں،عدالت نے 30ہزار کے مچلکوں کے عوض یکم اکتوبر تک عبوری ضمانت منظورکرلی ،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image