اسلام آباد (پاکستان امیج)تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست عظمیٰ خان کی جانب سے دائر کر دی گئی ہے، پورے ملک کی امید کا محور آج سپریم کورٹ ہے ، انشاء اللہ سپریم کورٹ ایک مرتبہ پھر آئین و قانون اور قوم کی خواہشات کے مطابق فیصلہ کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ توہین عدالت بالکل واضح ہے، عدالت کا حکم بہت واضح تھا کہ عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرناہے جہاں ان کی بیماری کی تشخیص بھی ہونی ہے اور علاج بھی ہونا ہے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا اور ایک جھوٹا بیانیہ بنایا گیا کہ راستے میں رش تھا اور سیکیورٹی کا مسئلہ تھا، بالکل یہ غلط بات ہے ، ایسا کچھ بھی نہیں تھا، ایک پورا قافلہ اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال گیا، لیکن اس گاڑی میں ڈاکٹر فیصل سلطان کو لے کر گئے اور پھر وہ قافلہ واپس بھی آیا۔ یہ سپریم کورٹ اور پاکستانی قوم کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، یہ مقدمہ عدالت میں بھی لڑیں گے اور عدالت سے باہر بھی لڑیں گے ۔
Pakistan Image