توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم

اسلام آباد(پاکستان امیج)الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ہوئی، ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔دوران سماعت الیکشن کمیشن کے ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ عمران خان کی تو کل ضمانت ہوگئی تھی جس پر ان کے وکیل فیصل چودھری بتایا کہ ان کو کسی اور کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم شواہد ریکارڈ کرنے کیلئے ملزم کی حاضری ضروری ہوتی ہے۔

دوران سماعت حکام نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک سے حاضری کا بندوبست ہوجائے گا جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر عمران خان کی ویڈیو لنک سے حاضری یقینی بنائی جائے۔ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئندہ سماعت پر شواہد و گواہوں کے بیان ریکارڈ کرے گا، بعد ازاں کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *