اسلام آباد(پاکستان امیج)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی ،فوادچودھری نے وکیل فیصل چودھری کے ذریعے درخواست دائر کی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست میں فوادچودھری نے کہاکہ میرے خلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا،مقدمہ میں کوئی ثبوت نہیں ناہی ایف آئی آر میں لگائی دفعات کااطلاق ہوتا ہے،چالان میں بنیادی نوعیت کے ثبوت بھی نہیں حاصل کئے جا سکے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کیس میں بریت کی درخواست منظور کرے۔
Pakistan Image