توہین الیکشن کمیشن، عمران خان اور فواد چوہدری کو نوٹس جاری

اسلام آباد (پاکستان امیج) توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فوادچوہدری کو نوٹس جاری کر دیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 11جولائی کو ہوگی۔ ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین الیکشن کمیشن کیس پر سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ کیس دو سال سے زیر التوا ہے، گزشتہ سماعت پر فواد چوہدری پیش نہیں ہو سکے تھے۔توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ فواد چوہدری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *