توشہ خانہ کیس میں جعلی رسیدیں جمع کرانے کا معاملہ ؛بشریٰ بی بی کی عدم پیشی پر سماعت میں وقفہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)توشہ خانہ کیس میں جعلی رسیدیں جمع کرانے کے معاملے پر بشریٰ بی بی کی عدم پیشی پر سماعت میں وقفہ کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس میں جعلی رسیدیں جمع کرانے کے معاملے پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی،وکیل خالد یوسف چودھری نے کہاکہ بشریٰ بی بی لاہور سے آ رہی ہیں راستے میں ہیں،وکیل نے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی 12بجے تک پیش ہو جائیں گی، سماعت میں وقفہ کیا جائے، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 12بجے تک ملتوی کردی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *