توشہ خانہ کیس ، نیب نے عدالت سے نوازشریف کو بری کرنے استدعا کر دی

اسلام آباد(پاکستان امیج)نیب نے عدالت سے سابق وزیراعظم نوازشریف کو جعلی اکاونٹس کیس اور توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس میں بری کرنے کی استدعا کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے نوازشریف کو شامل تفتیش کرنے سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ جمع کروا دی جس میں کہا گیاہے کہ سعودی حکومت نے 1997 میں گاڑی اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف کو تحفے میں دی، اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف نے تحفے میں ملی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کروا دی تھی ،2008 میں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نوازشریف کو گاڑی خریدنے کی آفر کی ، نوازشریف نے گاڑی توشہ خانہ سے نہیں وفاقی ٹرانسپورٹ پول سے خریدی ، نواز شریف نے گاڑی کی قیمت جعلی بینک اکاونٹ سے ادا نہیں کی ، نوازشریف نے تحفہ ملی گاڑی کو توشہ خانہ میں جمع کروایا ،خریداری کے وقت گاڑی توشہ خانہ کا حصہ نہیں تھی، عدالت نوازشریف کو توشہ خانہ ریفرنس سے خارج یا بری قرار دے سکتی ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *