اسلام آباد(پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتاری کیخلاف کیس میں چیف جسٹس عامر فاروق پر اعتراض عائد کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتاری کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے معاون وکیل نے چیف جسٹس عامر فاروق پر اعتراض کردیا، معاون وکیل انتظار پنجوتھا نے کہاکہ آپ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا ہے،استدعا ہے کہ آپ بانی پی ٹی آئی کا کیس نہ سنیں ،چیف جسٹس نے کہاکہ یہ کوئی وجہ نہیں، اس طرح تو نیا ٹرینڈ شروع ہو جائے گا، کوئی بات نہیں آپ سلمان صاحب کو کہیں دلائل دیں،آپ کہہ رہے ہیں میں مقدمے سے الگ ہو جاؤں،پی ٹی آئی وکلا نے کہاکہ جی، ہم چاہتے ہیں کہ آپ اس سماعت سے دستبرداری اختیار کرلیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس سننے پر اعتراض مستردکردیا۔
Pakistan Image