توشہ خانہ ٹو کیس؛ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(پاکستان امیج)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست 12 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔

عدالت نے 12 دسمبر کے لیے بشریٰ بی بی کو بھی نوٹس جاری کر رکھے ہیں جبکہ ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کے ضمانت منسوخی کی استدعا کر رکھی ہے۔

ایف آئی اے درخواست کے مطابق بشریٰ بی بی ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کر رہی ہے عدالت کے سامنے پیش نہیں ہو رہی۔ استدعا کی گئی کہ عدالت بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منسوخ کرے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *