توشہ خانہ ٹوکیس، بشریٰ بی بی نے ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی نے درخواست ضمانت خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے ، مقدمے میں سائلہ کی گرفتاری غیر منصفانہ ہے، سائلہ گھریلو اور پردہ نشین خاتون ہے، الزامات جھوٹے اور گواہان کو بلیک میل کر کے لگوائے گئے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ اور تفتیش بد نیتی اور بد دیانتی پہ مبنی ہے، ایف آئی اے نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد نے 30 ستمبر کو مسترد کر دی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *