توانائی بچت مہم، وزیراعظم نے نئے کاروباری اوقات کی منظوری دیدی

کراچی(پاکستان امیج)وزیراعظم نے توانائی بچت مہم کے سلسلے میں کاروبار بندش کے نئے اوقات جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
کابینہ ڈویژن کے باقاعدہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز اب رات 9 بجے بند کیے جائیں گے، جبکہ شادی ہالز، مارکیاں اور دیگر کمرشل تقریبات رات 10 بجے تک جاری رہ سکیں گی۔

اسی طرح ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور سبزی فروخت کرنے والی دکانوں کو رات 11 بجے تک بند کرنا لازمی ہوگا۔

حکومت نے بعض شعبوں کو ان پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا ہے، میڈیکل سٹورز، آئی ٹی کمپنیاں، تندور، جمز اور فیول سٹیشنز پر نئے اوقات کار کا اطلاق نہیں ہوگا اور وہ حسبِ معمول اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔

کابینہ ڈویژن نے صوبائی حکومتوں اور مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ نئے اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی وفاقی حکومت کی توانائی بچت پالیسی کے تحت صوبے بھر میں کاروباری مراکز کی بندش کے نئے اوقات کار نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق پنجاب میں تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند کیے جائیں گے، جبکہ شادی ہالز، مارکیاں اور دیگر کمرشل تقریبات کو رات 10 بجے تک جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔

نئے فیصلے کے تحت ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور سبزی فروخت کرنے والی دکانوں کو رات 11 بجے تک اپنا کاروبار بند کرنا لازمی ہوگا۔

حکومت نے بعض شعبوں کو ان پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا ہے، میڈیکل سٹورز، آئی ٹی کمپنیاں، تندور، جمز اور فیول سٹیشنز پر نئے اوقات کار کا اطلاق نہیں ہوگا اور وہ معمول کے مطابق کام جاری رکھ سکیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے محکمہ آئی اینڈ سی کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا، جس کے بعد صوبے بھر میں نئے اوقات کار پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

کراچی کی سڑکوں پر دلچسپ تبصرہ، شرمیلا فاروقی اور وسیم بادامی کے درمیان ہلکا پھلکا مکالمہ

کراچی (پاکستان امیج )کراچی کی سڑکوں کی صورتحال پر ایک پروگرام کے دوران دلچسپ گفتگو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email