تنخواہ دار طبقے نے 9 مہینے میں 391 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا ہے ،مفتاح اسماعیل

کراچی (پاکستان امیج)عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے نے 9 مہینے میں 391 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔

ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کی موجودہ انکم ٹیکس ادائیگی پچھلے سال اسی مدت سے 41 فیصد زائد ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر 10 فیصد تنخواہ میں اضافہ اور 5 فیصد مہنگائی الگ کردیں تو اس انکم ٹیکس کے نتیجے میں تنخواہ دار طبقے کی آمدن 36 فیصد کم ہوئی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے سے یہ صریح ناانصافی ہے، حکمران خاندان صرف اپنا خیال رکھتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *