لاہور(پاکستان امیج)وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹیکس فری سرپلس بجٹ کی منظوری دیدی،کم از کم اجرت 32ہزار سے بڑھا کر 37ہزار روپے کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ تنخواہوں میں 20سے 25فیصد اور پنشن میں 15فیصد اضافہ کی منظوری دی گئی۔
شنجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے پنجاب بجٹ سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیاگیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 9واں اجلاس ہوا،جس میں پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹیکس فری سرپلس بجٹ کی منظوری دی گئی،اعلامیہ کے مطابق نئے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں اور نہ ہی موجودہ ٹیکسز کی شرح میں اضافہ ہوا،کم از کم اجرت 32ہزار سے بڑھا کر 37ہزار روپے کرنے ،تنخواہوں میں 20سے 25فیصد اور پنشن میں 15فیصد اضافہ کی منظوری دی گئی۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image