’’تم میری ہو‘‘ حمیمہ ملک کا اپنی بھابھی کو پیار بھرا پیغام

کراچی (پاکستان امیج) معروف اداکارہ و ماڈل حمیمہ ملک نے اپنی دوسری بھابی زینب کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام پر بھائی اداکار فیروز خان کی اہلیہ اور اپنی بھابی کے ہمراہ نئی فوٹوز شیئر

کرتے ہوئے محبت کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ نے اپنی بھابی کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تم میری ہو۔

دوسری جانب فیروز خان کی اہلیہ زینب نے بھی حمیمہ ملک کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔انہوں نے حمیمہ ملک کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نند کون ہوتی ہے؟ وہ آپ کی زندگی کو مزید بہتر بناتی ہے اور ہزار دوستوں سے بہتر ہوتی ہے، میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں حمیمہ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *