تمھاری یہ جرات، مجھ سے پیسے مانگتے ہو، زمیندار نے غریب کسان پر گولیاں برسا دیں

چینوٹ (پاکستان امیج) زمیندار نے چارے کے پیسے مانگنے پر غریب کسان کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق قتل کی لرزہ خیز واردات چنیوٹ کے نواحی علاقے تھانہ صدر کی حدود میں ہوئی جہاں زمیندار نے کسان سے چارہ خریدا جس کی قیمت 4 ہزار روپے تھی، جب کسان نے پیسے مانگے تو زمیندار طیش میں آ گیا کہ اس سے پیسے مانگنے کی جرات کیسے کی۔ اس نے بندوق نکالی اور غریب کسان پر گولیاں برسا دیں اور فرار ہو گیا۔

پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دی جبکہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *