تمام بلوچ مظاہرین رہا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے گرفتاری کا کیس نمٹا دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ مظاہرین کی رہائی پر کیس نمٹا دیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ دعا اور امید کریں کہ سب بہتر ہو،اگر وہ رہا ہو گئے ہیں تو اچھی بات ہے، اچھے کی توقع کرنی چاہئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ مظاہرین کی گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی،وکیل عطا اللہ کنڈی نے کہاکہ انتظامیہ نے عدالتی حکم پر گزشتہ روز 34بلوچ مظاہرین رہا کئے،تمام گرفتار بلوچ رہا کرنے پر انتظامہ کا شکر گزار ہوں،موجودہ حالات میں ملک میں امید کی کرن عدالتیں ہی ہیں۔

عدالت نے کہاکہ نہیں چاہتے کوئی ایسی صورتحال بنے کہ ہماری وجہ سے ان کیخلاف جارحیت شروع ہو۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ دعا اور امید کریں کہ سب بہتر ہو،اگر وہ رہا ہو گئے ہیں تو اچھی بات ہے، اچھے کی توقع کرنی چاہئے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ مظاہرین کی گرفتاری کا کیس نمٹا دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *