تسبیح پڑھتا ہوں پر بغل میں چھری اور منہ میں رام رام مجھ سے نہیں ہوتا،نواز شریف

لاہور (پاکستان امیج) مینار پاکستان میں جلسہ عام سے خطاب میں نواز شریف نے ملک و قوم کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں بھی کرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ تسبیح میرے پاس بھی ہے، لیکن سب کے سامنے نہیں پڑھتا اس وقت پڑھتا ہوں جب کوئی دیکھ نہ رہا ہو، بغل میں چھری اور منہ میں رام رام مجھ سے نہیں ہوتا۔

انہوں نے دعا کی یہ اللہ ہمیں مشکلات سے نکال، جوانوں کو باعزت روزگار دے، بچوں کو پڑھنے لکھنے کی توفیق دے،اللہ ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے، جو غلطیاں ہوگئی ہیں اللہ ان کو معاف فرمائے اور نظر کرم عطا فرمائے۔شرکا سے کہا کہ وہ دل سے آمین کہیں ، 100بار دن میں درود شریف پڑھیں ، 100 شام میں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ندامت کا ایک آنسو زندگی کے سارے گناہ دھو دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ اللہ کا نام پڑھتے ہوئے دل میں کھوٹ نہیں ہوناچاہیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *