ترپتی نے بوائے فرینڈ کی تصویر شیئر کردی، سالگرہ پر پیغام

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ فلم اینیمل سے شہرت پانے والی اداکارہ ترپتی دیمری نے اپنے مبینہ بوائے فرینڈ سیم مرچنٹ کی تصویر شیئر کردی۔

اداکارہ نے ایک مرتبہ اپنی اور سیم کی رومانوی ملاقاتوں سے متعلق افواہوں کو اس وقت ہوا دی جب انہوں نے اپنے مبینہ بوائے فرینڈ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

اینیمل کی اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کی اسٹوری پر سیم مرچنٹ کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور انکے لیے دل کو چھولینے والا پیغام تحریر کیا۔

تصاویر کے ساتھ ترپتی نے دل کے ایموجی کے ساتھ لکھا، سیم مرچنٹ، سالگرہ مبارک۔ تمہیں وہی محبت اور خوشی واپس ملے جو تم بانٹتے ہو۔

واضح رہے کہ ترپتی اور سیم کے درمیان رومانوی ملاقاتوں کی افواہیں کافی عرصے سے زیر گردش ہیں، لیکن دونوں نے کبھی اس تعلق کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *