ترپتی دمری کا جنسی نوعیت کا کردار نبھانے پر ردعمل

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ فلم اینیمل میں رنبیر کپور کے ساتھ رومانوی سین میں نظر آنے والی اداکارہ ترپتی دمری نے جنسی نوعیت کا کردار نبھانے پر ناقدین کو سخت جواب دیا ہے۔

گزشتہ سال کی مشہور فلم اینیمل میں رنبیر کپور اور رشمیکا مدانا مرکزی کرداروں میں تھے۔ لیکن ترپتی کے اس انتخاب پر کئی سوالات اٹھے۔ کچھ لوگوں نے ان کے کردار کو بہت زیادہ بولڈ قرار دیا اور یہ بھی کہا کہ ایسے پراجیکٹ میں شامل ہونا ان کے ٹیلنٹ کو دبانے کے مترادف ہے۔اپنے فلمی انتخاب پر تنقید کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے یہ کہہ کر ناقدین کا منہ بند کروایا کہ وہ ان باتوں سے بے پرواہ ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ اپنے کام کو 100 فیصد دینا چاہتی ہیں۔ترپتی کا کہنا تھا کہ،ہمیں ہمیشہ سب کو خوش کرنے کی ضرورت نہیں۔ کچھ لوگ آپ کو پسند کریں گے اور کچھ نہیں کریں گے۔ آپ ہر کسی کی رائے کو مدنظر نہیں رکھ سکتے۔ آپ کو اپنے دل کی سننی ہوگی اور وہی کام کرنا ہوگا جو آپ کو صحیح لگے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *