ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ فلم اینیمل میں رنبیر کپور کے ساتھ رومانوی سین میں نظر آنے والی اداکارہ ترپتی دمڑی ایک بار پھر اپنے ممکنہ بوائے فرینڈ سیم مرچنٹ کیساتھ ڈیٹنگ کرتے پکڑی گئیں۔
اداکارہ کو کئی بار اپنے مبینہ بوائے فرینڈ سام مرچنٹ کے ساتھ دیکھا گیا ہے، اگرچہ اس جوڑے نے کبھی کھلے عام اپنے تعلقات کے بارے میں بات نہیں کی لیکن مداح اس بات سے بخوبی واقف تھے کہ وہ ایک خوشگوار اور محبت بھرے رشتے میں ہیں۔ اب مشہور شخصیات کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر ثابت کرتی ہیں کہ وہ اپنی حالیہ چھٹیوں کے دوران ایک ساتھ دلکش غروب آفتاب سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب ان کے مبینہ بوائے فرینڈ سیم مرچنٹ نے بھی ایسی ہی تصاویر شیئر کیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ واقعی ایک ساتھ چھٹیاں منا رہے ہیں۔
Pakistan Image