لاہور (پاکستان امیج) ترقیاتی منصوبے کرپشن کیس میں پی ٹی آئی رہنما پرویز الہیٰ پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے خلاف ترقیاتی منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے کی، عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پرویز الہیٰ کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 14 فروری مقرر کر دی۔
عدالت نے چوہدری پرویز الہیٰ سمیت تمام ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے مقررہ تاریخ پر طلب کر لیا۔
Pakistan Image