لاہور(پاکستان امیج)احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر محمد خان بھٹی کا 13ستمبر تک جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے معاملے پر پرویز الٰہی کے شریک ملزم محمد خان بھٹی کو پیش کیا گیا،عدالت نے پرویز الٰہی کے شریک ملزم محمد خان بھٹی کا 13ستمبر تک جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا،عدالت نے 13ستمبر کودوبارہ ملزم کو عدالت کے رو برو پیش کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم کی تفتیشی رپورٹ بھی طلب کرلی۔
Pakistan Image