ترجیح کیا ہونی چاہیے ۔۔؟ بیرسٹر گوہر نے علی امین گنڈا پور سے ’’گزارش‘‘ کر دی

اسلام آباد ( پاکستان امیج ) ترجیح کیا ہونی چاہیے ۔۔؟ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے ’’گزارش‘‘ کر دی ۔

’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا، باتیں من گھڑت ہیں۔علی امین گنڈاپور سے گزارش کی کہ پارٹی اندرونی اختلافات کا متحمل نہیں ہو سکتی۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے ویڈیو بیان میں معذرت کر کے بڑا پن کا مظاہرہ کیا ہے۔

ہماری ترجیح صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہونی چاہیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *