تحریک انصاف کے 9 رہنما جہاں نظر آئیں، گرفتار کر لیا جائے، عدالت نے دائمی وارنٹ جاری کر دیئے

اسلام آباد (پاکستان امیج)اسلام آباد کی عدالت نے حکم دیا ہے کہ تحریک انصاف کے 9 رہنما جہاں نظر آئیں، گرفتار کر لیا جائے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ اور توڑ پھوڑ کیس میں تحریک انصاف کے 9 رہنماوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ جن رہنماؤں کو دیکھتے ہی گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں مراد سعید، عمر ایوب، شبلی فراز، حماد اظہر، علی نواز اعوان، حسان نیازی، ؐمحمد عاصم اور عمر سلطان اور علی امین گنڈا پور شامل ہیں جبکہ سابق رہنما فرخ حبیب سے متعلق بھی یہی حکم دیا گیا ہے۔

دائمی وارنٹ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جاری کئے، عدالتی حکم میں کہا گیا کہ ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، جہاں نظر آئیں گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *